فیس بک کے مالک کی بھی پیشی

برسلز(ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا92نیوز)یورپی پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے کہا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زچر برگ 87 ملین افراد کے کوائف کے نامناسب استعمال سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے سامنے جلدپیش ہوں گے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کوائف کے غیر قانونی استعمال کا معاملہ فیس بک کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے ۔فیس بک کے بانی مارک زچربرگ گزشتہ ماہ امریکی سینیٹ میں پیش ہو کر کیمبرج اینا لیٹیکا کی جانب سے فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال پر معذرت بھی کر چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …