اگر آپ دوران فون کوئی بات بھول گئے تو اب آپ کو یاد دلانے کے لیے نئی ایپلی کیشن آگئی


نیویارک (ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا92نیوز)حیرت انگیز طور پر مائیکرو سافٹ نے اینڈ رائیڈ کے لیے ایک بہت ہی اہم ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی کانٹیکٹ نمبر کے ساتھ مختصر نوٹ لکھ سکتے ہیں تاکہ اس کا فون آئے تو وہ بات آپ کر سکیں ۔فون اس وقت ربطوں کا سب سے بڑا اور اہم ذریعہ ہے لیکن کسی سے بات کرتے ہوئے اکثر ضروری بات رہ جاتی ہے یاکسی کا فون آنے پر ہم سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ اس سے کیا اہم بات کرنی تھی ۔کئی مرتبہ تو کال کے دوران بھی کوئی بات نوٹ کرنا پڑجاتی ہے جسے آپ فون پر نوٹ کریںتو کال بند ہونے کے بعد وہ نوٹ بھی ضائع ہوجاتا ہے لیکن اب اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مائیکرو سافٹ نے اینڈ رائیڈ کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن کنکشنز کے نام سے متعارف کرائی ہے ۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ تمام کا نٹیکٹس کے ساتھ نوٹس شامل کر سکتے ہیں اور جب اس نمبر سے کال آئے گی یا آپ کال کرنے لگیں گے تو نوٹ سامنے آجائے گا ۔اس طرح آپ اہم بات بھولنے سے بچ جائیں گے ۔اس میں پیسوں کے لین دین کا حساب بھی رکھا جاسکتا ہے ۔ مثلاً اگر آپ نے کسی سے پیسے لینے ہیں تو اس کے بارے میں بھی کانٹیکٹ نمبر کے ساتھ لکھ سکتے ہیں ۔یہ ایپلی کیشن نہ صرف آپ کو وقت پر کال کرنا یاد دلاتی رہے گی بلکہ یہ بھی بتائے گی کہ کس سے کیا بات کرنی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …