نیا ہاتھ لیں ، صرف 12 لاکھ میں


روم (ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا92نیوز)اطالوی ماہرین نے ہاتھوں سے محروم افراد کے لیے دنیا کا جدید ترین ،ہلکا پھلکا اور بہتین مشینی بازو تیار کرنے کا دعوی کیا ہے اور اگلے سال اس کی تجارتی پیمانے پر تیاریاں شروع کردی جائیں گی ۔اٹالین انسٹی ٹیوٹ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر ڈی میکا ئیلی اور ان کی ٹیم نے یہ بازو بنایا ہے جو انہتائی جدید اور پیچیدہ ترین ہے ۔ڈاکٹر وں کا دعوی ہے کہ یہ بہترین گرفت فراہم کرتا ہے جو اس سے پہلے کسی مصنوعی یا مشینی بازو کے ذریعے ممکن نہ تھی جبکہ یہ بہت موثر بھی ہے ۔کمپنی اگلے سال اسے تجارتی پیمانے پر تیار کرے گی اور اس کی قیمت 10سے 12 ہزار یورو کے درمیان رکھی گئی ہے جو 12 سے13 لاکھ روپے کے درمیان ہے ۔شکاگو کی شرلے ریان ایبلیٹی لیب سے وابستہ مصنوعی اعضا کے ایک ماہرارون جیارامان نے کہا ہے کہ اس سے قبل جو بھی مصنوعی بازو بنے ہیں وہ بہت بھاری ہیں لیکن کم وزن اس بازو سے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ماہرین نے کہا ہے کہ اس کا وزن انسانی ہاتھ کے برابر ہے ۔ماہرین نے گزشتہ تین سال سے اس ہاتھ کو مختلف معذور افراد پر آزمایا ہے جو پنسل تھامنے ،کار اسٹیئرنگ گھمانے اور اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔64 سالہ ایک شخص نے یہ بازو آزمانے کے بعد کہا ہے کہ وہ اب سکون سے ڈرائیونگ کر سکتے ہیں اور میز پر رکھی چھری بھی اٹھا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …