چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی بےکار ہوگئی


لندن(ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا92نیوز)ایک سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی اتنی بھی کامیاب نہیں ۔چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کا خوب چرچا ہوا لیکن یہ ٹیکنالوجی اتنی بھی درست نہیں ،لندن کی سب سے بڑی پولیس فورس کے زیر استعمال سافٹ ویئر کے نتائج مایوس کن نکلے ۔لندن کی میٹر و پولیٹن پولیس سسٹم نے104 الرٹس پروڈ یوس کئے جن میں سے بعد میں صرف دوالرٹ درست نکلے ۔ان نتائج کی روشنی میں پولیس فورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چہرے کا یہ سسٹم فی الحال استعمال کیلئے فٹ نہیں ہے کیونکہ ان الرٹس کو دوبارہ چیک کیا گیا ،جس کے بعد نتائج سامنے آئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …