اب پاکستان میں آگیا 3 کیمروں والا فون


لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)دنیا کا پہلا 3 کیمروں والا سمارٹ فون ہیواوے پی 20 پر و پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔لاہور میں ایک تصویری نمائش کے دوران ہیواوے نے اپنے اس فلیگ شپ فون کو متعارف کرایا ۔اس تصویری نمائش میں ایسی تصویریں رکھی گئی تھیں جو پی 20 پرو کے ذریعے لی گئی تھیں اور ان میں پاکستان کی خوبصورتی کی عکاسی کی گئی تھی ۔ہیواوے پی 20 پرو 6.1 کی لگ بھگ بیزل لیس اسکرین کے ساتھ جس کا ڈیزائن لوگوں کو متاثر کر دینے والا ہے ،جس پر آئی فون ایکس( 10) جیسا نوچ بھی دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کیرین 970 پراسیسر کے ساتھ اینڈ رائیڈ اور یو 8.1 آپر یٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی8.1 سے کیا ہے ۔پی 20 پرو میں 128 جی بی اسٹوریج (اس میں ایسی ڈی کارڈ سپورٹ نہیں )،سکس جی بی ریم ،4000 ایم اے ایچ بیٹری ،جبکہ آئی پی 67 واٹر اور ڈسٹ ریز یز ٹنٹ جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں ۔کمپنی کا دعوی ہے کہ اس فون کے ذریعے سیلف لرننگ اے آئی ٹیکنالوجی بہترین فوٹو گرافی میں مدد دیتی ہے ۔ہیواوے نے اس فون کے بیک پر لائیسا کے اشتراک سے 3 کیمرے دیئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …