کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا

لاہور(میڈیا92نیوز )کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے کہ درخواست میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا ہے کالا باغ ڈیم منصوبہ کو مکمل کرنے سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ گزشتہ روز مقامی وکیل علم الدین غازی نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کےلئے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت وزارت پانی وبجلی مشترک مفادات کونسل اورچیئرمین واپڈا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار وکیل نے درخواست میں نشاندہی کی کہ زرعی شعبے اور بند صنعتوں کی بحالی کےلئے کالا باغ ڈیم کا بننا بہت ضروری ہے۔ اس کے بغیر صنعت اور زراعت کے شعبے میں ترقی ممکن نہیں ہے۔درخواست میں نشاندہی کی گزئی کہ کالا باغ نہ بننے کی وجہ سے 35ایکڑ مللین فٹ سے زائد پانی اور70ارب سے زائد رقم کا سالانہ نقصان ہورہا ہے۔درخواست میں یہ بھی نکتہ اٹھایا گیا کہ کالا باغ ڈیم منصوبہ کو مکمل کرنے سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ درخواست میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سیاسی بنیادوں پر تعطل کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …