ینگ جرنلسٹ فورم کے وفد کی میڈیا92کے ہیڈآفس آمد…

لاہور(میڈیا92نیوز ) ینگ جرنلسٹ فورم کے وفد کی میڈیا92کے ہیڈآفس آمد، ینگ جرنلسٹ فورم کا وفد کنوینئر عثمان خان کی سربراہی میں میڈیا92کے دفتر پہنچا،میڈیا92کے دفتر آنے والے وفدکو سینئر جرنلسٹ اینکر پرسن میڈیا92نیوز تیمور کبیر نے خوش آمدید کہا ینک جرنلسٹ فورم کے وفد میں ملک عثمان ظہیر، تیمورڈھلو اور وسیم سجاد شامل تھے ۔ کنوینر عثمان خان کی سربراہی میں آنے والے وفد نے تیمور کبیر کو میڈیا92نیوز کی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور تیمور کبیر کو میڈیا92نیوز کی جانب سے بروقت کی جانے والی کوریج کو سراہا۔ وفد نے میڈیا92نیوز کو میڈیا پارٹنر بنانے کی بھی منظوری دی، اس کے علاوہ ینگ جرنلسٹ فورم کی کارکردگی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔سینئر جرنلسٹ اینکر پرسن تیمور کبیر نے آنے والے وفد کا شکریہ ادا کیا.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …