طلال چودھری، توہین عدالت کیس، بنچ تحلیل


اسلام آباد:( میڈیا92نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بنچ جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے تحلیل ہوگیا۔

واضح رہے کہ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کر رہا تھا۔
جسٹس اعجاز افضل خان آج ریٹائر ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے بنچ تحلیل ہوگیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اب طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔
طلال چودھری نے رواں برس جنوری میں جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ کو نشانہ بناچکے ہیں۔

توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری پر 15 مارچ کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …