لاہور ہائیکورٹ نے تجاویز طلب کر لیں……..تفصیل پڑھیں


لاہور (میڈیا92نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی مصالحتی کمیٹی نے لاہور چیمبرآف کامرس کے مصالحتی سینٹر کو مؤثر بنانے اور پنجاب بھر کے مصالحتی سینٹرز کو مزید فعال بنانے کے لئے تجاویز طلب کر لیں۔لاہور ہائیکورٹ کی مصالحتی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں کمیٹی کے ممبر جسٹس شاہد بلال اور سینئیر قانون دان میاں ظفر اقبال کلانوری نے شرکت کی، میاں ظفر اقبال کلانوری نے بتایا کہ اجلاس میں مصالحتی قانون پنجاب کے مسودہ پر غور کے بعد فوجداری مقدمات کواے ڈی آر ایکٹ میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے مسودہ قانون محکمہ قانون پنجاب کو واپس ارسال کر دیا ہے، لاہور چیمبر آف کامرس کے مصالحتی سینٹر کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے چیمبر کے مصالحتی سینٹر کے انچارج اور لاہور چیمبر کے سابق صدر سہیل لاشاری کو آئندہ اجلاس میں بلایا گیا ہے، پنجاب بھر کے مصالحتی سینٹرز کو مزید فعال بنانے کے لئے اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد قریشی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تجمل شہزاد کو لاہور ہائیکورٹ کی مصالحتی کمیٹی کا رکن اور سول جج عمران نذیر کو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے، ورلڈ بینک کے تعاون سے لاہور میں بننے والے کمرشل اے ڈی آر سینٹر عمارت کو ایک ماہ تک مکمل کرنے کی منظوری دی گئی، ورلڈ بینک کے اس سینٹر میں کمرشل مقدمات سے متعلق مصالحت کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …