حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ،سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا


(میڈیا92نیوز)سپریم کورٹ نے حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ہے ، عدالت نے متعلقہ سیشن جج کی سربراہی میں کمیشن قائم کرتے ہوئے جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سنا ہے اب حجرہ شاہ مقیم کی گلیاں صاف ہو گئی ہیں، قبرستان کی کیا پوزیشن ہے، کیا تجاوزات ختم ہو گئی ہیں؟ جس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ قبرستان سے تجاوزات کا خاتمہ ہو چکا۔درخواست گزار نے بتایا کہ تاحال اس تصویر والی گلی میں سیوریج لائن نہیں بچھائی گئی، عدالت نے متعلقہ سیشن جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور حجرہ شاہ مقیم ازخود نوٹس نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …