شاہدرہ میں ٹریفک وارڈن نے قیدیوں کی طر ح ڈرائیور کو جنگلے کیساتھ باندھ دیا


(میڈیا92نیوز) شاہدرہ میں ٹریفک وارڈن جلاد بن گیا ۔ ڈرائیور کو وین نہ روکنے پر قیدیوں کی طرح سڑک کنارے جنگلے کیساتھ باندھ دیا۔۔ڈولفن فورس کے اہلکارو ں نے متاثرہ ڈرائیور کو شاہدرہ تھانے منتقل کردیا ۔ میڈیا92نیوزکی خبر پر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔شاہدرہ میں ٹریفک وارڈن کا انوکھا واقعہ۔ وین ڈرائیور عباس کے گاڑی نہ روکنے پر وارڈن غصہ میں آگیا ۔۔پہلے ڈرائیور کا چلان کیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو قیدیوں کی طر ح ڈرائیور کو جنگلے کیساتھ باندھ دیا۔ ڈرائیور کے احتجاج اور شور کرنے پر شہری اکٹھے ہو گئے جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ڈرائیور عباس کو تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں ۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے میڈیا92نیوز کی خبر پر واقع کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی نے سی ٹی او رائے اعجاز سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …