سیشن کورٹ نے سروسز ہسپتال میں نوجوان پر تشدد کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں چار ملزمان کی درخواست

لاہور(میڈیا 92 نیوز)سیشن کورٹ نے سروسز ہسپتال میں نوجوان پر تشدد کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں چار ملزمان کی درخواست ضمانت میں توسعی کرتے ہوئے کیس کی سماعت  9 مئی  تک ملتوی کردی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج  یاسر عباس نے ملزم سلیمان، حسن طارق ،سارہ جمیل وغیرہ کی عبوری درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو ملزموں کے وکیل نے بحث کے لیے مہلت مانگی۔عدالت نے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بحث کرنے کا حکم دے دیا۔۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بے قصور ہیں۔پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت  درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ملزمان پر سنبل نامی لڑکے کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کا الزام تھا۔چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …