دل کی پیوندکاری ضروری، بھارتی حکومت ویزہ جاری کرے،منصور احمد


کراچی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد نے بھارتی حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کی ہے کہ وہ دل کی پیوند کاری کے سلسلے میں ان کی مدد کرے۔ منصور احمد کراچی میں امراض قلب کے قومی ادارے میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت اچھی نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ دل کی پیوند کاری سے ان کی حالت میں بہتری آ سکتی ہے اور یہ علاج اس وقت بھارت میں کامیابی سے ہو رہا ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق منصور احمد نے بھارتی حکومت خصوصاً وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ویزے اور علاج کے سلسلے میں انسانی ہمدردی پر غور کریں۔ انھوں نے بھارتی کی سرزمین پر متعدد میچ پاکستان کے لیے جیت کر بھارتیوں کے دل توڑے ہوں گے لیکن اس وقت اس مشکل وقت میں انہیں دل کی ضرورت ہے۔ منصور احمد کے علاج و معالجے کے سلسلے میں ان دنوں کرکٹر شاہد آفریدی گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور انھوں نے منصور کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ منصور احمد کی شاندار گول کیپنگ نے 1994 میں پاکستان کو سڈنی میں عالمی کپ

جتوایا تھا۔ اسی سال ان کی گول کیپنگ نے پاکستان کو لاہور میں چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …