چین میں روبوٹ نوکری سے فارغ


بیجنگ(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) انسان تو انسان اب جدید ٹیکنالوجی کو بھی سستی اور کاہلی کی لت لگ گئی ہے ،چین میں سست اور غلط انداز میں کام کرنے پر روبوٹ کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔انسانوں کی سستی اور کاہلی کی مثالیں تو بہت مشہور ہیں ،اب روبوٹس بی انسانوں سے گرسیکھتے جارہے ہیں ۔چین کے کئی ریسٹورنٹس میں روبوٹس کسٹمرز کی خدمت پر مامور ہیں ،جس سے نہ صرف لوگ خوش ہوتے ہیں بلکہ اس جدید ماحول میںکھانے سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ۔تاہم روبوٹس اب ویٹرز کی جگہ سنبھالنے میں ناکام نظر آرہے ہیں ۔آرڈر لینے اور سرو کرنے میں انہتائی سستی کے باعث کئی ریسٹوانٹس سے روبوٹس کو فارغ کردیا گیا ہے ۔ریسٹورنٹ میں ملازمت پیشہ دیگر روبوٹس کی پرفارمنس کی مانٹیرنگ بھی کی جاری ہے ۔انسانوں کی جگہ لینے والے یہ روبوٹ اب کچھ حدتک انسانوں کیلئے درد سر بنتے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …