کرن جوہر مادام تساؤ کی زینت بننے والے پہلے بھارتی ڈائریکٹر

(شوبزڈیسک/میڈیا 92نیوز) بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا۔
بھارتی فلم نگری سے تعلق رکھنے والے کئی اداکاروں کے مومی مجسمے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن چکے ہیں

تاہم پہلی بار کوئی بھارتی فلم ساز مومی مجسمہ میں ڈھلنے کو تیار نظرآرہا ہے۔کرن جوہر مادام تساؤ کی زینت بننے والے پہلے بھارتی ڈائریکٹر

معروف ہدایت کار کرن جوہر کا مومی مجسمہ بھی مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا جس کے بعد مادام تساؤ کی زینت بننے والے پہلے بھارتی ہدایت کار بن گئے ہیں۔ کرن جوہر کے مومی مجسمے کی رونمائی رواں سال کی جائے گی۔

جس کے بارے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرن جوہر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پہلے بھارتی فلم میکر ہونے کے ناطے میرا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بننے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …