حلقہ این اے 126 اور پی پی 145سے دو امیدوارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج

لاہور(میڈیا92نیوز) حلقہ این اے 126 اور پی پی 145سے دو امیدوارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران کے فیصلے درست قرار دیدئیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل اپیلیٹ ٹربیونل نے کیس کی سماعت کی عدالت کے روبرو مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں محمد منیر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ریٹرننگ آفیسر نے ووٹرز کا تعلق حلقہ سے نہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے حالانکہ یہ فیصلہ حقائق کا برعکس ہے ۔عدالت نے پی پی 145 لاہور سے آزاد امیدوار راشد منہاس اور مخصوص نشستوں پر دو خواتین امیدوار عابدہ راجہ اور نرگس فیض کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل کی بھی سماعت کی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ حلقہ کا ووٹرز نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کیے گئے حالانکہ اس حوالے تجویز کنندہ کو تبدیل بھی کیا گیا تھا لہذا کاغذات نامزدگی بحال کرنے کا حکم دیاجائے ۔عدالت نے تمام فریقین کے موقف سننے کے بعد تجویز کنندہ کا تعلق دوسرے حلقے سے ہونے کے باعث چاروں امیدوران کی اپیلیں مسترد کردیں اور ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …