ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا: چیف جسٹس

لاہور(میڈیا92نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے اس لئے انہیں کسی عہدے کی پیشکش کرکے کوئی شرمندہ نہ ہوں۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے یہ اعلان شوگر ملز مالکان کی جانب سے کاشتکاروں کو ان کی رقوم کی ادائیگی نہ کرنے کے معاملے پر سماعت کے دوران کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ سے ایک دن پہلے کہہ کرجائیں گے کہ ان کو کسی عہدے کی پیشکش کرکے شرمندہ نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …