انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کی سماعت آج تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا

لاہور(میڈیا92نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے  گزشتہ روز وکلا کی ہڑتال کے باعث سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کی سماعت آج تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا  ۔ پولیس کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک استغاثہ کیس کے مدعی جواد حامد کے بیان پر مزید جرح آج کریں گے   ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان استغاثہ پر سماعت کریں گے  ۔استغاثہ کے مدعی جواد حامد نے تین دن میں اپنا بیان قلمبند کروایا تھا۔ سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ میں ابھی تک صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمہ 510/14 ابھی تک 55 گواہان کے بیان قلمبندکیے جا چکے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے 

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …