عدالت نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا

 لاہور(میڈیا92نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔عدالت نے پانچ چشم دید گواہان کو 12 مئی کو طلب کر لیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت  کی ۔وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 12 مئی تک ملتوی کی گئی۔ سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے ۔سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں 42 ملزمان نامزد ہیں۔ دو ملزمان بیماری کے باعث جیل میں ہی فوت ہو چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …