اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا کوٹہ نہ رکھنے کیخلاف درخواست پر فل بنچ کی تشکیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

لاہور (آن لائن)اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا کوٹہ نہ رکھنے کیخلاف درخواست پر فل بنچ کی تشکیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔ مقامی شہری انجینئر سید محمد الیاس نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا کوٹہ نہ رکھنے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے. درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا کوٹہ نہیں رکھا گیا حالانکہ 15 ملین اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی تقری میں اہم کردار رہا ہے۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے اقلیتوں کا کوٹہ ہے لیکن اوورسیز کو یہ حق نہیں دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کا کوٹہ مختص کرنے کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس لیے درخواست پر سماعت کیلئے پر فل بنچ تشکیل دیا جائے۔(ایم خالد)

یہ بھی پڑھیں

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کے مجرم پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کے جرم میں …