ڈی ایچ اے سیکورٹی کی بڑی کارروائی ، دوخطرناک مشتبہ افراد کو وفاقی وزیر کی رہائش کے باہر سے پکڑلیا

لاہور (میڈیا92نیوز) ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سکیورٹی نے دو خطرناک مشتبہ افراد کو سابق وفاقی وزیر کی زیڈ بلاک میں واقع رہائش کے باہر مسلح حالت میں پکڑ لیا ۔ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے لاہور برگیڈئر ریٹائرڈ امیر حمزہ نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی اہلکار ذولفقار علی نے ایک مشتبہ شخص کو سابق وفاقی وزیر خواجہ سہیل کی رہائش کے باہر گھومتے دیکھا، سکیورٹی اہلکار نے پوچھ کچھ کی تو مشتبہ افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکار نے مشتبہ شخص کو پکڑ لیا اور وائرلیس پر کنٹرول روم واقع کی فوری اطلاع دے دی ۔ اسی اثنا میں مشتبہ شخص کا دوسرا ساتھی جو گھر میں داخل ہو چکا تھا فوری اپنے ساتھی کی مدد کو پہنچا اور پسٹل سکیورٹی اہلکار کی کن پٹی پر رکھتے ہوئے اپنے ساتھی کو چھوڑانے کی کوشش کی مگر سکیورٹی اہلکار ذوالفقار نے بہادری سے مقابلہ کرتا رہا، کہ اچانک سکیورٹی پر مامور دوسرا ساتھی عامرعلی بھی موقع پرگیا اور اُس نے فوری طور پر مسلح شخص پر وار کرتے ہوئے پسٹل چھین لیا اور مقابلے میں عامر کا ہاتھ معمولی زخمی بھی ہوگیا ۔ جبکہ اسی دوران کوئک رسپانس فورس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو اپنی حراست میں لے لیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں مشتبہ افراد سے 30بور پسٹل اور 14گولیاں بھی برآمد ہوئی جن کے نام منظور اور نعیم ہے اور ان کا تعلق ضلع اوکاڑہ سے ہے۔ بعد ازاں ڈی ایچ اے سکیورٹی نے دونوں مشتبہ افراد کو علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …