لندن: مسلح شخص مسجد کے باہر ایک فائر کرکے فرار

لندن(میڈیا92نیوزآن لائن) لندن کی سیون کنگ مسجد میں نماز تراویح کے دوران مسلح شخص کی مسجد میں گھسنے کی کوشش کو وہاں موجود نمازیوں نے ناکام بنا دیا۔برطانوی میڈیا کےمطابق مسلح شخص کو مسجد میں موجود نمازیوں نے باہر دھکیل دیا، جبکہ مبینہ حملہ آور نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کے دوران اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔ذرائع کے مطابق باہر نکالے جانے کے بعد مسلح شخص مسجد کے باہر ایک فائر کرکے فرار ہوگیا، تاہم واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کا کام جاری ہے، واقعے کے بعد ہائی روڈ سیون کنگ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …