امریکہ میں یونیورسٹی پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

کیرولینا(میڈیا92نیوزآن لائن) امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال کے درمیان کی ہیں ، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کی لائبریری اور دیگر کمروں سے طلباء کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے بعد یونیورسٹی کیمپس کو لاک کردیاگیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار عمارت میں سوئپنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …