بھارتی سیاستدان ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے رقص کرنے لگا

نئی دہلی(میڈیا92نیوزآن لائن) بھارتی سیاستدان ووٹ کیلئے رقص کرنے پر مجبور کردیا ہے۔بھارت میں الیکشن کا دنگل سجنے کو ہے اور اس موقع پر امیدوار ووٹر کو اپنے حق میں ووٹ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور ووٹوں کی اسی جنگ نے بھارتی سیاستدانوں کو رقص کرنے پر مجبور کردیا ہے۔کرناتکا ہاؤسنگ منسٹراور گانریس کے وزیر ایم ٹی بی ناگراج کو ہی دیکھ لیں جو اپنے ووٹرز کو خوش کرنے اور انہیں اپنے حق میں ووٹ دینے پر اُکسانے کیلئے ناگن ڈانس کر رہے ہیں۔بھارتی وزیر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔واضح رہے بھارت میں آج سے الیکشن کا آغاز ہو رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …