مقبوضہ کشمیر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پنچائتی رکن ہلاک

بھارتی فوجیوں کے کریک ڈاون آپریشن کے دوران 9بے گناہ نوجوان گرفتار
سرینگر(میڈیا92نیوز آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پنچائتی رکن کو ہلاک کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلح کلگام میں پنچائتی رکن عبدالمجید ڈار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا دریں اثناءشوپیاں اور سرینگر میں بھارتی فوجیوں نے چھاپے کے دوران 9نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ترال پلوامہ شوپیاں کلگام بانڈی پورہ اور حاجن سمیت مخلتف علاقوں میں بھارتی فوجی سرچ اور تلاشی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …