ابھی نندن سے پوچھ گچھ مکمل

نئی دہلی (میڈیا92نیوزآن لائن) ابھی نندن سے پوچھ گچھ مکمل،رخصت پر بھیجا جائیگا
پاکستان کی جانب سے رہا کئے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے پوچھ گچھ کا عمل مکمل ہو گیا اور اب اسے بیماری کی رخصت پر بھیج دیا جائیگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ائیرفورس حکام اور دیگر ایجنسیوں نے ابھی نندن سے تفتیش مکمل کر لی ہے اور اب اسے چند ہفتوں کیلئے بیماری کی رخصت پر بھیج دیا جائیگا،آنے والے دنوں میں ایک میڈیکل بورڈ اس کا معائندہ کریگا اور میڈیکل فٹنس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ اسے فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت کب دی جائے ۔قبل ازیں ائیرچیف مارشل بی ایس دھنوا نے کہا تھا کہ مکمل فٹ قرار دئیے جانے کے بعد ابھی نندن دوربارہ طیارہ اڑائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …