میگھن 10 کروڑ روپے کے ملبوسات،جوتوں کی مالک

لندن (میڈیا92نیوزآن لائن) برطانوی شہزادی میگھن مرکل کے فیشن کے دنیا بھر میں چرچے جاری ہیں، میگھن کے پاس 10 کروڑ روپے کے ملبوسات، جوتے اور دیگراشیا موجود ہیں، ان کی جینز، جیکٹس، چوڑیاں اور بیگز کےڈ یزائنر کی شہرت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔میگھن کے نت نئے ڈیزائنز کو دنیا بھر کے فیشن ڈیزائنرز کاپی کر چکے ہیں جبکہ انکے ملبوسات وغیرہ کی نقل بنانے والی کئی ویب سائٹس بھی صارفین کی کثرت کی وجہ سے کریش ہو چکی ہیں۔فیشن ماہرین کے مطابق میگھن کے جدید فیشن نے کئی لوگوں کی کلیکشن کو بدل کر رکھا دیا ہے ۔ انہیں 2018 کی بہترین ٹرینڈ سیٹر اور خوش لباس شخصیت بھی قرار دیا گیا ہے ۔ فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیات شہزادی میگھن کے انتخاب کو سراہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …