کمزور مودی چینی صدر سے ڈرتا ہے:راہول گاندھی

نئی دہلی (میڈیا92نیوزآن لائن) سلامتی کونسل میں مودی سرکاری کی شکست پر اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی چین کے حوالے سے پالیسی ناکام ہو گئی، کمزور مودی چین کے صدر شی جن پنگ سے ڈرتے ہیں، سلامتی کونسل میں قرار داد کی ناکامی پر مودی جی کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ راہول نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ مودی گجرات میں شی جن پنگ کے ساتھ ناچتے رہے ، مودی نے دہلی میں شی جن پنگ کو گلے لگایا اور چین میں شی جن پنگ کے سامنے لیٹ گئے ، کمزور مودی کی کمزور پالیسیوں نے بھارت کی تذلیل کرا دی۔ بی جے پی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ راہول گاندھی سکیورٹی کونسل اور قومی سلامتی کے معاملات مودی پر چھوڑ دیں اورخود بس چینی سفیر سے خفیہ ملاقاتیں کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …