اپریل میں مودی کا حملہ پھر متوقع

مودی ایک اور سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچا سکتے ہیں، ممتا بینرجی
ممبئی (میڈیا92نیوزآن لائن )بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے انکشاف کیا کہ نریندرمودی الیکشن کیلئےسرجیکل اسٹرائیک کا ایک اور ڈرامہ رچا سکتے ہیں۔ممتا بینر جی کا کہنا تھا کہ اس بار یہ ڈرامہ کس قسم کا ہوگا کچھ نہیں کہا جا سکتا، نام نہاد حملہ اپریل میں ہو سکتا ہے ۔ادھر کانگریس نے مودی پر ایک بار پھر تنقید کی ۔ ترجمان انڈین کانگریس جے ویر شیر گل کہتے ہیں سرکارصرف انتہا پسندوں کےاچھے اور فوجیوں کے برے دن لیکر آئی۔جے ویر شیر گل نے کہا کہ مودی نے بے شرمی کیساتھ جوانوں کے خون کا سہارا لیتے ہوئے ووٹ مانگا، ناکام مہم جوئی کے دلدادہ مودی ملکی سکیورٹی کیلئے خطرناک ہیں، ملکی سکیورٹی ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات سے ہی ممکن ہے۔دوسری جانب بھارت کی حکمران جماعت کی انتہا پسندی کھل کرسامنے آگئی، بی جے پی انتخابی مہم کامیاب بنانے کیلئےغنڈہ گردی پراترآئی۔کرناٹکا میں رکن پارلیمنٹ پرلہاد جوشی تلوار اٹھا کر ووٹ مانگنے لگے، بی جے پی ارکان پرقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کاالزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …