بابری مسجد کیس ‘ بھارتی سپریم کورٹ نے مصالحت کاری کے حق میں فیصلہ سنا دیا

عملدرآمد کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل
نئی دہلی(میڈیا92نیوز آن لائن )بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس میں مصالحت کاری کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور 3 رکنی ثالثی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کی زیر نگرانی مصالحت کاری کی جائے اور اسی کے ذریعے تنازع کا مستقل حل نکالا جائے۔عدالت کا کہناتھا کہ مصالحت کاری سے متعلق سماعت ان کیمرہ کی جائےگی اور اس کا عمل بھی فیض آباد میں کیا جائے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مصالحت کاری کا عمل کمیٹی آئندہ ہفتے شروع کرے گی اور یہ عمل آٹھ ہفتے میں مکمل کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …