اماراتی شہری 696گھنٹوں میں ابوظہبی سے پیدل مکہ پہنچ گیا

تاریخی دورے نے سعودی شہریوں کیساتھ دوستی کے نئے مواقع مہیا کئے
دوران سفر400شہریوں سے ملاقات اور تعارف ہوا، ڈاکٹر خالد جمال السویدی
مکہ (میڈیا92نیوز) متحدہ عرب امارات کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد جمال السویدی نے ابو ظہبی سے مکہ معظمہ تک 2070 کلو میٹر کا پیدل سفر 696 گھنٹوں میں مکمل کیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مکہ معظمہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد جمال السویدی نے کہا کہ سعودی عرب تک پیدل سفراس سے محبت کا اظہار ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اس طویل میرا تھن دوڑ کے ذریعے انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ مضبوط قوت ارادی والا کوئی بھی خلیجی شہری ایسی کوئی بھی مہم جوئی سر کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 400 شہریوں سے ملاقات اور تعارف ہوا۔ا نہوں نے سعودی عرب میں پھولوں کے ساتھ میرا استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …