مقبوضہ کشمیر میں بس سٹینڈ کے قریب دھماکا،کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

سرینگر(میڈیا92نیوز آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بس سٹینڈ کے قریب دھماکا ہوگیا جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بس سٹینڈ کے قریب دھماکے ہو گیا جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …