Arrested man in handcuffs with hands behind back

آسٹریلوی حکام نے سڈنی ایئرپورٹ سے 2 افراد کو گرفتار کر کے ان سے 38 کلو گرام افیون برآمد کر لی

سڈنی(میڈیا92نیوز آن لائن) آسٹریلوی حکام نے سڈنی ایئرپورٹ سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے ان سے 38 کلوگرام افیون برآمد کر لی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سڈنی ایئرپورٹ پر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جن سے 38 کلوگرام افیون برآمد ہوئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد کی عمریں 32 اور 26 سال ہیں ۔ حکام کا کہنا کہ گرفتاری کے وقت ایک شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ ایئرپورٹ کا ملازم ہے تاہم پولیس نے اس کے دعوے کو رد کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …