بھارت ، لکھنئو میں ہندو انتہا پسندوں کا 2 کشمیریوں پر حملہ

انتہا پسندوں نے سڑک پر چیزیں فروخت کرنے والے کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں سڑک پر گھسیٹا
کشمیریوں کو سڑکوں پر مارا جائے اور ’اٹوٹ انگ‘کا تصور بیچا جائے، تو یہ نہیں چل سکتا ‘عمر عبداللہ
لکھنو(میڈیا92نیوز آن لائن)بھارت میں رہنے والے کشمیریوں پر انتہا پسندوں نے زندگی تنگ کردی، لاٹھی بردار انتہا پسندوں نے سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر حملہ کردیا۔ہندو انتہا پسندوں نے لکھنئو کی ایک سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر بدترین تشدد کیا، ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں، گالیاں دیں اور انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔اسی دوران ایک شخص نے مداخلت کرتے ہوئے انتہا پسندوں سے پوچھا کہ وہ ان کو کیوں مار پیٹ رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ‘یہ کشمیری ہیں’۔انتہا پسندوں میں سے ایک نے تشدد کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے انتہا پسندوں کے کشمیریوں پر حملے کی ویڈیو شیئر کی اور اس پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیریوں کو آر ایس ایس یا بجرنگ دل کے غنڈوں کے ہاتھوں اس طرح سڑکوں پر مارا جائے اور پھر ‘اٹوٹ انگ’ کا تصور بیچا جائے، تو یہ ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …