ٹرمپ کا متنازع اقدام، ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں پر جواب طلبی منسوخ کر دی

ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ غیر ضروری اور انتہائی خطرناک ہے،ہیومن رائٹس
واشنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن)امریکی صدر نے ایک اور متنازع اقدام اٹھا لیا، ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر سی آئی سے جواب طلبی کی پالیسی منسوخ کر دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے سے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پر جواب طلبی کی پالیسی منسوخ کر دی۔ صدرکے حکم کے بعد سی آئی اے کے اختیارات بڑھ گئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ڈرون حملوں کے لیے فوج کی بجائے سی آئی اے پر انحصار کرنا ہو گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس اقدام سے وسیع پیمانے پر ڈرون حملوں کے لیے سی آئی اے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس فرسٹ کی رہنما ریٹا سیمیون نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ غیر ضروری اور انتہائی خطرناک ہے۔#/s#

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …