بھارتی داعش جنگجوؤں سے بھی بدتر، امریکی خاتون صحافی

نیو یارک (میڈیا92نیوزآن لائن) حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور دونوں ممالک کی فضائی افواج کے ٹاکرے میں پاک فوج کو فاتح قرار دینے والی نیو یارک ٹائمز کی خاتون صحافی ماریہ ابی حبیب کے خلاف بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی خاتون رپورٹر ماریہ ابی حبیب نے پاکستان اور بھارتی فضائیہ کی ڈاگ فائٹ میں پاکستان کو فاتح قرار دیا تھا۔ انہوں نے بھارتی فوج کی عسکری صلاحیت کا بھی پول کھولا اور لکھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے مابین کل کلاں بڑی جنگ چھڑ جاتی ہے تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف10دن کا اسلحہ دے سکتا ہے ۔ بھارتی فوج کا 68 فیصد سازوسامان بہت پرانا ہے ۔ ماریہ ابی حبیب نے اپنے آرٹیکل میں بھارتی فوج کو ’ ونٹیج ‘ یعنی پرانی سپاہ بھی قرار دیا تھا۔نیو یارک ٹائمز کی صحافی کا یہ آرٹیکل بھارتیوں کوایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے خاتون کو سوشل میڈیا پر اتنا ٹرول کیا کہ وہ بھارتیوں کے رویے کو بد ترین قرار دینے پر مجبور ہوگئیں۔ انہوں نے لکھا ’ مجھے لگتا تھا کہ میں سوشل میڈیا ٹرولنگ سے واقف ہوں لیکن مجھے انڈین ٹوئٹر کا نہیں پتا تھا‘۔ماریہ ابی حبیب نے بھارتیوں کو داعش کے جنگجوﺅں سے بھی بدتر قرار دیا اور کہا کہ ’ اتنا برا رویہ تو مشرق وسطیٰ کے ان جہادیوں نے بھی اس وقت نہیں اپنایا تھا جب امریکی رپورٹرز نے داعش کے مظالم کا پردہ چاک کیا تھا‘۔خیال رہے کہ ماریہ ابی حبیب نیویارک ٹائمز میں جنوبی ایشیا سے متعلقہ سٹاف رپورٹر ہیں۔ اس سے قبل وہ مشرق وسطیٰ اور افغانستان میں بھی صحافتی فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …