جنگ کوئی بھی جیتے انسانیت ضرور ہارے گی ، سید علی گیلانی

بھارت نے پورے ملک کو ایک ہیجانی کیفیت میں مبتلا کر کے عوام کو جنگ کے بھڑکتے شعلوں کو ہوا دینے کے لئے اکسایا ، بیان
سرینگر (میڈیا92نیوز آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگی صورت حال پر گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ تناؤ بھری سرحدی شروع سے ہی دونوں اطراف کے مکینوں کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہیں لیکن گزشتہ چند روز سے اس عارضی جنگبندی لائن پر تعینات فوجیوں کی بندوقیں آگ اگل رہی ہیں اب معمول کی یہ کشیدگی ایک باضابطہ جنگ کا سماں پیدا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کی آڑ میں بھارت نے پورے ملک کو ایک ہیجانی کیفیت میں مبتلا کر کے عوام کو جنگ کے بھڑکتے شعلوں کو ہوا د ینے کے لئے اکسایا تاکہ سیاسی روٹیاں سیک کر اپنے آئندہ اقتدار کے لئے راہ ہموار ہوسکے ۔ حریت راہنما نے کہا کہ بھارتی میڈیا چینلوں نے جلتی پر تیل کا کام کر کے اس خاکے میں پوری طرح رنگ بھر دیا جس کے لئے حکومت وقت ایسے موقعوں کی تلاش میں رہتی ہے بھارتی تنصیبات پر ممکنہ حملہ کو بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے بین الاقوامی قواعد و ضوابط کو بھی خاطر میں نہیں لایا۔ اپنے غرور اور تکبر اور بڑے ہوئے کے زعم میں مبتلا بھارت کو پاکستان کی طرف سے حیران کن جواب ملا تو کچھ گھنٹے کی بھارتی جنیونیوں کی خوشیاں یک دم نظر پڑ گئی ۔ کس کا کتنا مالی اور جانی نقصان ہوا اس کو صرف نظر کر کے ایک بات تو طے ہے کہ دونوں طرف جنگ چاہے کوئی بھی جیتے انسانیت ضرور ہارے گی ۔انسانی لہو ضرور بہے گا ، تباہ کاریاں اور اداسیاں ضرور چھائیں گی انہوں نے پاکستان وزیر اعظم کی امن کی درخواستوں کو قابل تحسین قرار دے کر توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے بھارتی ارباب اقتدار کو ہمدردانہ اور مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانی خون کے احترام کی یہ باتیں کمزوری یا پسپائی نہیں ، بلکہ اپنے سینے میں انسانی دل اور اس میں آدمیت کا درد رکھنے والا شخص ہی ایسی باتیں کر سکتا ہے اور اگر اب بھی ان باتوں کو کمزوری سے تعبیر کر کے طاقت کے نشے میں چور ہو کر نظر انداز کیا گیا تو ایسی رشہ کشی نیوکلیائی تصادم میں تبدیل ہوتے دیر نہیں لگے گی ۔ ( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …