اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
روس کی جا نب سے بھی پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش
نیویارک(میڈیا92نیوز آن لائن)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کئی سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ترجمان کے مطابق صدرجنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیرسگالی کے طور پرگرفتارکئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کورہا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کودنیا بھر سراہا جارہا ہے۔دوسری جانب روس نے بھی پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی ہے، بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے پاک بھارت کشیدگی کے جلد خاتمے کی امید کا اظہار کیا۔ادھراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگٹرس نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کےاعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ پائلٹ کی رہائی کے اعلان کو کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کاوش کے طورپر دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …