طالبان کا افغان ملٹری بیس پر حملہ، دو طرفہ فائرنگ

27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جب کہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل ہیں، افغان میڈیا
کابل(میڈیا92نیوز آن لائن)طالبان نے افغان فوج کے ملٹری بیس پر حملہ کردیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔غےر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق گورنر آفس نے بھی کردی۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے ہلمند میں 215 میوند کورپس کو نشانہ بنایا تاہم حملے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔افغان میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ 27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جب کہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …