اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کو انتہائی تشویش سے دیکھ رہے ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن اور استحکام کے لیے ذمہ داریاں ادا کریں۔ترجمان سیکریٹری جنرل
نیویارک(میڈیا92نیوز آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پر تشوش کا اظہار کیا اور اس کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی۔ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جب کہ بھارت سے بھی مختلف سطح پر رابطے کیے ہیں۔ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کو انتہائی تشویش سے دیکھ رہے ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن اور استحکام کے لیے ذمہ داریاں ادا کریں۔ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا جارہا ہے تاہم پاکستان اور بھارت متفق ہوں تو ثالثی کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شپ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …