پاکستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے، شمشا سوراج

بھارتی فضائیہ کا حالیہ حملہ فوجی کارروائی نہیں دہشتگردوں کیخلاف حملہ تھا، اجلا س سے خطاب
بیجنگ(میڈیا92نیوز آن لائن)بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت کی فضائیہ کا پاکستان میں حالیہ حملہ کوئی فوجی کارروائی نہیں بلکہ دہشتگردوں کیخلاف حملہ تھا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں چین ، بھارت اور روس کے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران ششما سوراج نے ایک بار پھر راگ الاپتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ پاکستان میں کارروائی کوئی فوجی حملہ نہیں تھا کیونکہ اس حملے کا نشانہ فوجی تنصیبات نہیں بلکہ دہشتگرد گروپ جیش محمد کا انفراسٹرکچر تھا انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا بلکہ ایک ذمہ دارانہ انداز کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …