تجارتی کشیدگی خاتمہ کیلئے ٹرمپ کا چین کے ساتھ معاہدے پر دستخط کا فیصلہ

کشیدگی نے عالمی اقتصادی شرح نمو کو سست اور منڈیوں کو متاثر کررکھا ہے، مذاکراتی عمل میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے ، امریکی نمائندہ
واشنگٹن (میڈیا92نیوز آن لائن)امریکا کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں تاکہ تجارتی کشیدگی کا خاتمہ ہو جس نے عالمی اقتصادی شرح نمو کو سست اور منڈیوں کو متاثر کررکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چین کے نائب وزیراعظم لیوہی اور امریکی نمائندہ برائے تجارت رابرٹ لٹزر سے وائٹ ہاس میں گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے اور وہ 200 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر محصول کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا عمل موخر کردیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر اضافی محصول عائد کرنے کا عمل 90روز کے لیے مخر کردیا تھا جسے بعد میں یکم مارچ تک بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …