پاکستان اوربھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں‘ امریکی وزیر خارجہ

بھارتی کارروائی کے بعد سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی سے بات کی، دونوں ممالک کشیدگی سے گریز کریں، مائیک پومپیو
واشنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مزید فوجی کارروائی سے گریز کیا جائے۔بدھ کے روز بھارت کی پاکستانی حدود میں دراندازی کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کارروائی کے بعد میں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزراءخارجہ ترجیحی بنیادوں پر باہمی رابطے کریں اور دونوں ممالک مزید فوجی کارروائی سےگریز کریں۔مائیک پومپیو نے کہا کہ بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بات چیت میں سیکیورٹی پارٹنر شپ اور خطے میں امن کے معاملے پر بات ہوئی جبکہ شاہ محمود قریشی سے فوجی کارروائی سےگریز کے ذریعے کشیدگی میں کمی پر بات ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی سے گریز کریں.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …