ڈیجیٹل کرنسی میں تجارت کی اجازت نہیں، سعودی وزارت اطلاعات

فورکس اور فرضی کرنسی کے تمام ادارے غیر قانونی،منافع کے لالچ میں ان سے ہوشیار رہا جائے،اعلامیہ
ریاض(میڈیا92نیوز آن لائن) ڈیجیٹل کرنسی میں کام کرنے والے کسی بھی ادارے کو سعودی عرب میں کام کرنے کی اجازت نہیں۔ ان ادارے کے یہ دعوے کہ انہیں سعودی عرب میں کام کرنے کی اجازت ہے جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ سعودی ٹی وی کے مطابق یہ بات سعودی وزارت اطلاعات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی۔ وزارت نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی میں کام کرنے کی کسی بھی ادارے کو اجازت نہیں۔اس طرح کے کسی بھی ادارے کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر وزارت کو مطلع کیا جائے۔اسی طرح فورکس اور فرضی کرنسی کے تمام ادارے غیر قانونی ہیں۔ سعودی عرب میں فرضی کرنسیوں میں تجارت اور لین دین کرنے کی بھی اجازت نہیں۔وزارت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر بے شمار ویب سائٹس ایسی ہیں جو فرضی کرنسی اور شیئر مارکیٹ میں کاروبار کی ترغیب دیتے ہیں اور اس پر غیر معمولی منافع کا وعدہ کرتی ہیں، ان سے ہوشیار رہا جائے۔ یہ تمام ویب سائٹ غیر قانونی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …