او آئی سی کی جانب سے بھارت کو مدعو کرنا حیران کن باعث تشویش ہے ، سید علی گیلانی

نمائندہ قوم کو کشمیریوں کے موجودہ کرب کا احساس کرنا چاہیے تھا ، بیان
سرینگر(میڈیا92نیوز آن لائن) حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے او آئی سی کی طرف سے بھارت کو مدعو کرنے پر افسوس اور حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نمائندہ فورم کو اس درد کرب کا احساس کرنا چاہیے تھا جس سے پوری امت اور خاص کر مسلمانان جموں کشمیر کرا ہ رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر وہ واحد خطہ ہے جس کو تمام اخلاقی ، جمہوری اور انسانی حقوق کو بالائے طاق رکھ کر بھارت نے زبردستی اپنی فوج طاقت کے بل بوتے پر آج سے ستر سال پہلے قبضہ کررکھا ہے اس غیر فطری قبضہ سے خلاصی خاصل کرنے کیلئے یہ نہتی قوم ہر ممکن ذرائع سے نبرد آزما ہے اور اس دوران یہاں تباہی اور بربادی کے ایسے مناظر دہرائے گئے جن کو سن کر اور دیکھ رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ قتل و غارت گری تباہی املاک اور خواتین کی تذلیل بھارت کے بہت ہی پرانے ہتھیار ہیں لیکن اب وہ یہاں کی آبادی کا تناسب بگاڑنے اور مسلمانوں کی اکثریت میں تبدیل کرنے کے حربے بھی استعمال کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی طرف سے آئے روز ایسی کارروائیوں کی طرف اشارے مل رہے ہیں کہ طاقت اور ظلم و جبر سے جب اس قوم کے جذبہ آزادی کو زیر کرے میں ناکامی ہوئی تو عدالتی دہشتگردی کو آخری اور خاموش حربے کے طورپر آزمانے کی کوشش تیز ہورہی ہے گزشتہ اکہتر سال کی جدوجہد میں قربانیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے چھ لاکھ نفوس کی قربانی کے علاوہ یہاں کے ہزاروں جوانوں اور بزرگوں کو جیلوں اور انٹروگیشن سینٹروں میں کئی دہائیوں سے اذیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاست کے باہر کے جیلوں میں ان بے کس اور بے بس قیدیوں کو طرح طرح سے ستایا اور دھمکایاں جارہا ہے اور ذہنی تناﺅ اور خوب وہراس کے ماحول میں اخلاقی قیدیوں کے رحم وکرم پر اپنی زندگیاں گزارنے پر مجبور کیا جارہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جے پور جیل میں ایک پاکستانی نے دوسرے انتہا پسند قیدیوں کے ہاتھوں اپنی جان گنوادی انہوں نے کہا کہ کروڑوں کی املاک کو صرف جموں شہر میں دن دھاڑے نذر آتش کرکے انتقام گیری کے اندھے جذبے کی تسکین کی گئی.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …