مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سے ایک اورکشمیری شہید

شہادت کے بعد وادی کے لوگ سراپا احتجاج ، دفعہ 144 بھی نافذ،موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل
سری نگر (میڈیا92نیوز آن لائن)ضلع سوپورمیں بھارتی فورسزنے آپریشن کے دوران ایک اورکشمیری کوشہید کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع سوپورمیں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک بارپھرآپریشن کی آڑمیں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اورشہادت کے بعد وادی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ ضلع بھر میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔بھا رتی فوجی نے اس متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والا کشمیری نوجوان عسکریت پسند تھا جو آپریشن میں مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …