ملا برادر قطر مذاکرات میں شرکت کے لئے نہیں جا سکتے ، طالبان

کابل(میڈیا92نیوز آن لائن)افغان طالبان کا کہنا ہے کہ جنگجو گروپ کے راہنما ملا عبدالغنی برادر آئندہ ہفتے قطر میں ہونے والے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہوں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل میں طالبان کے نمائندے اور امریکی حکام براہ راست ملاقات کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفری کاغذات اور دیگر انتظامی وجوہات کی بنا پر ملابرادر سفر کرنے کے اہل نہیں ۔ واضح رہے کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ اس مذاکراتی عمل میں سینئر طالبان رہنماؤں سے ملاقاتین کرے تاکہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں تیزی آ سکے ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …