مجھے کبھی سکیورٹی نہیں دی گئی ، سید علی گیلانی

جھوٹ ، فریب اور بہتان کی بیساکھیوں پر چلنے والے دہلی کے حکمران بڑی ڈھٹائی سے پوری دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے ماہر ہیں ، بیان
سرینگر(میڈیا92نیوز آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنی سکیورٹی واپس لینے بارے میڈیا رپورٹس پر اپنی شدید برہمی اور حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ ، فریب اور بہتان کی بیساکھیوں پر چلنے والے دہلی کے حکمران اور ان کے مقامی ایجنٹ بڑی ڈھٹائی سے پوری دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں ماہر ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکام نے مجھے نہ تو کوئی سکیورٹی فراہم کی ہے اور نہ ہی انہوں نے اس کے لئے کبھی کوئی دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہی ایک سفید جھوٹ بھارتی میڈیا نے 2014 کے سیلاب میں بڑی بے شرمی سے اپنی ٹی وی چینلز کے ذریعے پھیلایا کہ بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو سیلاب سے بچایا جبکہ میں جس علاقے میں رہائش پذیر تھا اس میں کوئی سیلاب آیا ہی نہیں تھا ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …