طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کو منسوخ کر دیا

سفری پابندیوں کی وجہ سے پاکستان میں مذاکرات میں شرکت نہیں کرسکتے، طالبان
کا بل (میڈیا92نیوز آن لائن)طالبان نے پاکستان میں امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کو منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے زیادہ تر اراکین سفر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ امریکا اور اقوام متحدہ کے بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔گزشتہ روز جاری ہونے والے اس بیانیے کی مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کے اس بیان میں یہ بھی وضاحت نہیں کی گئی کہ ان کے متعدد اراکین کس طرح متحدہ عرب امارات اور ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کیسے کرسکے تھے۔خیال رہے کہ طالبان کا قطر میں دفتر ہے جہاں ان کے مذاکراتی ٹیم رہتی ہے۔سلام آباد مذاکرات کو اہمیت اس لیے بھی حاصل تھی کیونکہ یہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر پیش ہونے تھے۔طالبان کے 14 رکنی ٹیم میں امریکا کی گوانتاناموبے جیل کے 5 سابق قیدی اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …