ترکی کا 50 ہزار پاکستانی قید یوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

یہ قیدی غیر قانونی طور پر یہاں پہنچے،نتظامی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ ہو رہی ہے ،ترک محکمہ داخلہ کا وزیراعظم عمران خان کو خط
انقرہ(میڈیا92نیوز آ ن لائن) ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 50 ہزار پاکستانیوں کو اپنے داخلی استحکام کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے ایک خط کے ذریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو حکومت کے اس فیصلے سے مطلع کردیا ہے کہ ترکی جلد غیر قانونی طور پر مقیم 50 ہزار پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کردے گا۔ترک وزیر خارجہ نے پاکستان بھیجے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کی جیلوں میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں ،جن کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہیں اور یہ سب غیر قانونی طور پر ترکی پہنچے تھے کچھ کو عدالتوں نے سزائیں بھی سنائی ہیں۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد کو جیلوں میں رکھنا ممکن نہیں رہا اور ان قیدیوں کی وجہ سے انتظامی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ ہو رہی ہے اس لیے حکومت نے ان افراد کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …